Code : 2397 47 Hit

کربلا میں آشوب،ٹرمپ بہت خوش

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر کے اپنے صفحہ پر عراق کے شہر کربلا میں ایرانی قونسل خانہ کے نزدیک ہونے آشوب اور بلوئے پر اظہار مسرت کوتے ہوئے سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ کی نشر کیے ہوئے دو مطلب نشر کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل رات بعض شر پسند عناصر کی جانب سے عراق کے مقدس شہر کربلا میں ایرانی قونصل خانہ کے نزدیک ہنگامہ آرائی  اور بلوا کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر کے اپنے ذاتی صفحہ پردو ویڈیو نشر کی ہیں جو سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے نشر کی ہیں ،یاد رہے کہ امریکی صدر نے  یہ ویڈیوز جہاں سے لی ہیں ان میں سعوی عرب سے چلنے والا  ایران مخالف چینل عرب نیوز کی ویب سائٹ ہے  اور دوسرا چینل ایران انٹر نیشنل عربی جس کے سعودی عرب کے ولی عہد سے وابستہ ہونے کی خبریں کچھ عرصہ پہلے منظر عام پر آچکی ہیں، ٹرمپ نے انھیں دونوں ذرائع کی خبروں کو اپنے ٹوئٹر پر پھر سے نشر کیا ہے،یاد رہے کہ اس سے پہلے ہی خبروں میں آچکا تھا کہ کربلا میں ایرانی قونصل خانہ کے نزدیک کچھ شر پسند عناصر نے آشوب  برپا کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ایرانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ اب حالات قابو میں ہیں  اور امن قائم ہے،کربلا پولیس کے جنرل کا بھی کہنا ہے کہ ایرانی قونصل خانہ  کے نزدیک حالات قابو میں ہیں،یادرہے کہ سوشل میڈیا میں کچھ تصاویرنشر کی جارہی ہیں  جن میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد ایرانی قونصل خانہ کی طرف بڑھ رہے ہیں  نیز عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے ایران کے پرچم کو نیچے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں،العالم نیوز چینل کا کہنا ہے کہ حملہ آور سرخی فرقہ کے لوگ تھے جو بابل اور الدیوانیہ ریاستوں سے کربلا آئےتھے،قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ ایسے وقت میں مذکورہ آشوب پر خوشی کے مارے اچھل رہے ہیں جبکہ بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  عراق   میں جاری حالیہ فسادات اور آشوب میں بغداد میں موجود امریکی سفارت کا ہاتھ ہے،ایک لبنانی اخبار  نے بھی کچھ ہی دن پہلے لکھا کہ عراق میں ہونے والے مظاہروں میں امریکہ کا ہاتھ ہونے کے بارے میں کچھ دستاویزات سامنے آئی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम