Code : 3228 132 Hit

ٹرمپ کورونا وائر س پر بھی نسل پرستی کا گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں:سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ آئے دن یہ ثابت ہوتا چلا جارہا ہے کہ ٹرمپ ایک نسل پرست ہیں اور انسانیت سے دور ہیں۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ   کے جمعرات کی شام کو ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس حد تک نسل پرست ہیں  کہ وہ انسانیت سے بھی گر چکے ہیں
نصراللہ نے کہا کہ ٹرمپ اگرچہ کورونا ویکسین کی تلاش میں ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کے پاس رہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کا سارا ہم وغم یہ ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے ساتھ جھوجتی رہے اور جب دنیا اس وبا سے لڑتے لڑتے تنگ آجائے تو وہ اس کی ویکسین لانچ کریں اور اس کی من مانی قیمت وصول کریں نیز اس مسئلہ کو آنے والے صدارتی انتخابات میں استعمال کریں۔
سید حسن نصراللہ نے نسل پرستی اور غیر انسانی سوچ کے سائے میں  ایران ،یمن اور غزہ  تین خطوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے یہ کہا کہ غزہ ، یمن اور ایران اس وقت شدید پریشانیوں میں ہیں اور تینوں محاصرے میں ہیں نیز ان حالات میں بھی ان ممالک پر پابندیوں کو جاری رکھنا کیا  انسانیت کے خلاف جرم نہیں ہے؟۔
اس سلسلہ میں انھوں نے مزید کہا کہ  اس وقت پابندیوں کے شدید سائے میں ، ایرانی حکومت اور قوم کورونا وائرس کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
نصراللہ نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری  ایران کے خلاف ضروری طبی آلات  پر مبنی  ظالمانہ  پابندیاں لگانے والنے پر خونی نسل پرست ٹرمپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔


 


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین