Code : 2898 24 Hit

ٹرمپ ڈکٹیٹر ہے: امریکی قانون ساز

امریکی سینیٹ کے ہاتھوں ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کے چوتھے روز ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ ایک قانون ساز نے انہیں آمرانہ قرار دیتے ہوئے اقتدار سے بے دخل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار ہل کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت میں امریکی ڈیموکریٹک نمائندے جیرالڈ نیڈلر نے انہیں ڈکٹیٹر کہہ کر خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کے چوتھے روز ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ مذکورہ  قانون ساز نے انہیں آمرانہ  قرار دیتے ہوئے اقتدار سے بے دخل ہونے کا مطالبہ کیا۔
نیڈلر کا کہنا تھا کہ وہ ایک ساتھ تمام طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ کانگریس کا احترام نہیں کرنا چاہتے ہیں، وہ لوگوں کی مرضی کا احترام نہیں کرتے ہیں۔
ڈیموکریٹک قانون ساز نے مزید کہا کہ وہ ٹرمپ اپنی مرضی کے مطابق چلتے ہیں ،وہ ڈکٹیٹر  ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے اور انہیں برخاست کرنے کے لیے یہی وجہ کافی ہے۔
نیڈلر نے ٹرمپ مقدمے کی سماعت کے پچھلے سیشنوں میں ریپبلکن کی جانب سے گواہوں کو مزید شواہد پیش کرنے سے روکنے کے فیصلے کے جواب میں اس اقدام کو "کور اپ" قرار دیا۔
واضح رہے کہ ان کے  اس رد عمل نے بہت سے ٹرمپ ریپبلکن ہمدردوں کو مشتعل کردیا۔
یادرہے کہ ٹرمپ کے اٹارنی ا ن پر لگائے جانے والے الزامات کا دفاع کرنے کے لئے آج سے سینیٹ میں شریک ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اکثریتی ووٹوں کے ذریعہ ، ٹرمپ کی مواخذہ قرارداد "طاقت کے غلط استعمال" اور "کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ" کی دونوں شقوں کی منظوری دے دی جس کے بعد  وہ مواخذہ ہونے والے امریکی تاریخ کے تیسرا صدر ہوں گے۔
تاہم چونکہ سینیٹ کی اکثریت ٹرمپ کے اتحادیوں پر مشتمل ہے لہذا ان کے مقدمے کی سماعت کے کسی نتیجہ تک پہنچے کا امکان بہت کم ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम