Code : 3811 8 Hit

ٹرمپ بحرانی صورتحال سے دوچار ہیں:جرمن میڈیا

جرمنی کی خبر رساں ایجنسی نے اپنے ایک مضمون میں امریکہ کی موجودہ صورتحال اور ڈنلڈ ٹرمپ کی کیفیت کا تذکرہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:جرمنی کی خبررساں ایجنسی ڈوئچے ویلے نے واشنگٹن میں تعینات اپنے نمائندے اولیور سالٹ کا لکھا ہوا ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں انھوں ریاستہائے متحدہ کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جبکہ اس ملک میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔
اولیور سالٹ نےاپنے مضمون میں لکھا ہے کہ جب ریاستہائے متحدہ امریکہ (کل) اپنا یوم آزادی منا رہا تھا تو اس ملک  میں کورونا کےشکار لوگوں کی تعداد  میں اضافہ دیکھا گیا اورلوگوں کے درمیان امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔
مضمون میں مزید لکھا گیا ہے کہ امریکی قوم کی رونقیں ختم ہوتی جارہی ہیں، اس ملک میں آزادی صحافت اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ اگر امریکی حکام چاہتے تو کورونا وئرس پر کنٹرول کر سکتے تھے اور روازنہ دسیوں افراد کی موت کو روک سکتے تھے لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔
ڈوئچے ویلے نے اپنے مضمون میں لکھا ہے ایک امریکی پولیس افسر کے ذریعہ ایک سیاہ فام شخص کے قتل پر ہفتوں سےیہ ملک بدامنی میں مبتلا ہےاور اس کے صدر نے اتحاد اور امن کی تلاش کے بجائے  نفرت اور تشدد کو ہوا دی۔
مضمون نگار نے یہ بھی کہا کہ امریکی عوام کے درمیان ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور وہ اپنے لیے اتنے عدم اطمنان کے حصول کے خود ذمہ دار ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بظاہر ٹرمپ نے اپنی فاسد صدارت کی بھاری قیمت ادا کی ہے لیکن ابھی ابھی انتخابات میں چند ماہ باقی ہیں۔


 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین