Code : 3408 19 Hit

ٹرمپ ابھی تک کورونا وائرس کے خطرات کو سمجھے ہیں نہیں:سی این این

ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس پھیلنے اور اس وبا کے تباہ کن اثرات کے تین ماہ بعد بھی اس ملک کےصدر کو اس بحران کے خطرات سمجھ میں نہیں آئے ہیں۔

ولایت پورٹل:سی این این کی ویب سائٹ نےاپنے ایک تجزیہ میں  ٹرمپ کے  امریکہ میں کورونا وائر س کے خطرات کوسنجیدگی سے نہ لیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ابھی تک بظاہر اندازہ نہیں ہوسکا ہے کہ کرونا بحران کتنا تباہ کن ہے۔
سی این این کا کہنا ہے کہ امریکہ  میں کورونا وائرس پھیلنے کے تین ماہ بعد  اور اس حقیقت کے باوجود کہ ریاستہائے متحدہ میں لاکھوں افراد اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 60000 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں لیکن  ابھی تک  یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ کیا ٹرمپ کورونا بحران کے خطرے کو سمجھتے ہیں یا نہیں۔
تجزیہ میں مزید آیا ہے کہ  ٹرمپ وہ شخص ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ وہ فوجی جرنیلوں سے زیادہ داعش کے بارے میں جانتے ہیں اور اپنی سائنسی ذہانت سے اپنے معاونوں کو حیرت میں ڈالنے کا دعوی کیا تھا پھر اب کیا ہوا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کے بدترین بحرانوں میں سے ایک کی قیادت میں انھوں نے بار بار غلط کردار ادا کیا ہے۔
سی این این نے مزید لکھا  ہے  ٹرمپ نے کورونا بحران کے سلسلہ میں بہت سارے خطرناک اور غیر عاقلانہ فیصلے کیے ہیں نیز اب بھی اہم معاملے پر سیاست کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے منگل کو سی این این کے نامہ نگار کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے بہت سے ماہرین اور پڑھے لکھے لوگوں نے  کہا تھا کہ اس وائرس کا امریکہ پر کوئی اثر نہیں ہوگا جبکہ یہ ماہرین غلط تھے اور بہت سے لوگ غلطی پر تھے نیز بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہ معاملہ اتنا سنگین ہوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کے اس طرح کے تبصرے ان کی معمول کی عادت ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کا الزام دوسروں پر لگادیتے ہیں۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین