Code : 3766 8 Hit

ٹرمپ کے پاس بلیچ پینے کے علاوہ کوئی کام نہیں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اپنے صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس بلیچ پینے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ، نینسی پیلوسی نے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے: ٹرمپ اور ان سے وابستہ واشنگٹن کے ریپبلیکن اراکین کے پاس صحت کی دیکھ بھال کا کوئی پروگرام نہیں ہے سوائے اس کے کہ آپ لیسول  جراثیم کش ٹیکہ نہ لگائیں یا بلیچ نہ پئیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے اپنے ملک کے صدر اور ریپبلکن پارٹی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے امریکیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ پر بھی تنقید کی کہ وہ ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام رہے اور عوامی جگہوں پر ماسک کے بغیر آتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی جو عالمی میڈیا پر طنز اورمضحکہ کا سبب بنی تھی کہ کوویڈ 19 سے متأثر افرادکو ان کے پھیپھڑے صاف کرنے کے لئے کسی جراثیم کُش دوا کا انجیکشن لگایا جاسکتا ہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین