کانگریس کی عمارت میں ٹرمپ نے 5 افراد کو ہلاک کروایا ہے: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے کانگریس میں پیش آنے والے واقعات کے بعد ٹرمپ پر اب تک کی جانے والی سب سے کڑی تنقید میں انھیں ان واقعات میں ہلاک ہونے والے 5 افراد کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ولایت پورٹل:امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نےایم ایس این بھی سی چینل کو منگل کی شب  دینے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کانگریس کی عمارت  پر 6 جنوری کو ہونے والے حملے کو بھڑکانے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جس میں پانچ ہلاک ہوگئے تھے، انہوں نے کہا کہ صدر کی بات اہم ہے،اس میں وزن ہے، انہوں (ٹرمپ کے حامیوں) نے اس کی بات سنی  یہاں تک کہ وہ کانگریس تک پہنچ گئے،امریکی ڈیموکریٹک اسپیکر نے مزید کہا کہ اگر کانگریس کے کچھ ممبروں نے اس گروہ کے ساتھ تعاون کیا ہے جس نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کیا ہے تو وہ بھی  ٹرمپ  کے ساتھ بغاوت کے دوران رونما ہونے والے جرائم میں ملوث ہوں گے۔
پلوسی نے مزید کہاکہ  بعض معاملات میں ہونے والے جرائم قتل تھے  اور یہ صدر اس جرم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ انھوں نے اس بغاوت کو اکسایا تھا جس کی وجہ سے وہ اموات ہوئیں اوروہ  اس تباہی کا باعث بنے ، واضح رہے کہ اگرچہ  ڈسٹرکٹ کولمبیا (واشنگٹن) کے اٹارنی جنرل کارلم ریسین سمیت متعدد امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ واقعات میں ٹرمپ کے کردار کی تحقیقات کر رہے ہیں  لیکن کسی نے بھی یہ اشارہ نہیں کیا کہ ٹرمپ ان ہلاکتوں میں ملوث ہیں،تاہم وائٹ ہاؤس نےبھی  پلوسی کے اس اظہار خیال  پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے کہ ٹرمپ کی باتوں کی وجہ  سے ہلاکتیں ہوئیں،یادرہے کہ کانگریس میں ہونے والے پُرتشدد واقعات میں ٹرمپ کے کردار کے بارے میں ڈیموکریٹس کی جانب سے اب تک کی سب سے  شدیدتنقید پلوسی کے ذریعہ کی گئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین