Code : 1815 12 Hit

ٹرمپ کا گوگل سرچ انجن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے، انتظامیہ تحقیقات کرے کہ کہیں گوگل چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام تو نہیں کررہا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بلین ٹیک پیٹر تھییل کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا مطالبہ سامنے رکھا، پیٹر نے گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ گوگل چینی حکومت یا فوج کے ساتھ مل کر مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम