Code : 2876 34 Hit

ٹرمپ نے پوری دنیا کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر جفری ساچز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا حتی خود امریکی عوام کے لئے ایک ناموزوں اور خطرناک شخص ہیں۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر جفری ساچز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا اور حتی خود امریکی عوام کے لئے ایک ناموزوں اور خطرناک شخص ہیں ،انھوں نے ٹرمپ کو امریکا کا بدترین صدر قراردیا ،ترقیاتی امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر جفری ساچز نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے ٹرمپ کے حکم کا حوالہ دیا اور امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ایسا نہیں کرسکتے کہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھ کر ایک ایرانی عہدیدار کو قتل کرنے کا حکم دو اور اس کو ایک معمول کی بات بتاؤ اور اس اقدام کو صحیح ٹھہراؤ،گوترش کے خصوصی مشیر نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بارے میں بھی کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ایک صحیح سمجھوتے پر ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے درمیان مذاکرات انجام پائے اور معاہدہ طے پایا لیکن ٹرمپ نے اس بین الاقوامی معاہدے کو ختم کردیا اور پوری دنیا کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا اور یہ ایک طرح کا پاگل پن ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین