Code : 2735 46 Hit

ٹرمپ نے امریکہ کو جنگ کے دہانے پرلاکھڑا کیاہے: امریکی سینیٹر

رواں سال میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے موجودہ امریکی صدر پر امریکہ کو جنگ کے قریب لانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ قانون کو توڑنے اور جھوٹ بولنے میں زیادہ جری ہو گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریتک پارٹی کی امیدوار سینیٹر الزبتھ وارن  عراق کےسرحد ی شہر قائم  میں عراقی حزب اللہ کے خلاف امریکی فضائی حملہ پر در عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کو جنگ کے قریب تر کر رہے ہیں،وارن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا  کہ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے اور اب عراقی حکومت کی مرضی  کے بغیر عراق پر فضائی حملہ شروع کرنے کے لاپرواہ فیصلے نے ہمیں جنگ کے قریب تر کردیا ہے اوران غیر عاقلانہ اقدامات کی وجہ سے امریکی فوجیوں اور سفارت کاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہ ختم ہونے والی جنگوں کو ختم کرنا ہے ، نئی جنگ شروع نہیں کرنا ہے،یادرہے کہ امریکی فوج کےلڑاکا طیاروں  نے اتوار کی شب شام کی سرحد پر الحشد الشعبی تنظیم سے وابستہ حزب اللہ کے متعدد ہیڈکوارٹروں پر بمباری کی اور امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کی،الحشد الشعبی ذرائع نے بتایا کہ  اس فضائی حملے میں الحشد الشعبی  کےکم از کم 28افراد شہید ہوئے ہیں جن میں  ایک کمانڈر اور ان کے دو نائب بھی شامل ہیں جبکہ 51سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،وارن نے میساچوسیٹس میں اپنے انتخابی خطاب میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اگر انہیں صدارت سے ہٹایا نہیں گیا تو وہ دوبارہ انتخابات میں جیتنے  کے دھوکہ دہی سے کام لیں گے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین