Code : 3881 5 Hit

ٹرمپ نے جھوٹے یا گمراہ کن دعوے کر نے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے: واشنگٹن پوسٹ

ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ رواں برس 9 جولائی تک ریاستہائے متحدہ کے صدر نے 20000 سے زیادہ جھوٹے یا گمراہ کن دعوے کیے ہیں جس کے مطابق آخری چودہ مہینوں میں انھوں نے اوسطاروزانہ 23 جھوٹے یا گمراہ کن دعوے کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 20000 سے زیادہ جھوٹے یا گمراہ کن دعوے کیے ہیں، اس اخبار نے اپنے ایک ذیلی مجموعے’’ Fact Checker ‘‘ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لکھا  ہے کہ ٹرمپ کو 10000 سے زائد غلط یا گمراہ کن دعوؤں کا ریکارڈ توڑنے میں 827 دن لگے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے صدر نے ایک دن میں اوسطا 12 جھوٹے دعوے کیے۔
واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا کہ  لیکن 9 جولائی کو یعنی 440 دن بعد ٹرمپ اپنے 20000 دعوؤں سےآگے نکل گئے اور آج تک کے 14 مہینوں میں  وہ روزانہ اوسطا 23 جھوٹے دعوے کرتے ہیں، ان دعوؤں میں ان کے وضاحتی طلبی اور کورونا سے متعلق دیے گئے  بیانات نیز جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہونے والے احتجاج کے بارے میں ان کی طرف سے دیے جانے والےبیانات  شامل ہیں ۔
واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ کورونا وائرس نے ٹرمپ کے جھوٹ کی نئی اقسام کو بے نقاب کیا، اس سلسلے میں ان کے جھوٹ تقریبا ایک ہزار تک ہیں جو ٹیکس ادا کرنے کے بارے میں ان کے دعوؤں سے زیادہیں، جب ٹرمپ کے دور صدارت کے پہلے 100 دن میں واشنگٹن ٹائمز کے فیکٹ فائنڈنگ سیکشن نے اس پروجیکٹ کا آغاز کیا تو  یہ خیال کہ مستقبل میں ٹرمپ کےجھوٹے دعووں کی تعداد 20000 سے زیادہ ہوجائے گی ، مضحکہ خیز لگتا تھا کیونکہ اپنی صدارت کے پہلے 100 دن میں  ٹرمپ ایک دن میں صرف پانچ جھوٹے دعوے کرتے تھے۔ ۔ ۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین