Code : 3280 21 Hit

امریکی کورونا سے مر رہے ہیں اور ٹرمپ کو ایران پر الزامات سے فرصت نہیں

امریکہ میں کرونا وائرس بحران ہے لیکن ٹرمپ ایران پر الزام تراشیاں کرنے میں مصروف ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے بحران کا شکار ہے لیکن اس ملک کے صدر نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران عراق میں امریکی افواج یا تنصیبات پر اچانک حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ایران یا اس سے وابستہ گروہ عراق میں امریکی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ایران یا اس سے وابستہ گروہ عراق میں امریکی افواج یا تنصیبات پر اچانک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،اگر ایسا ہوتا ہے تو  ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
 واضح رہے کہ امریکی صدر  جن کا ملک اس وقت کورونا وائرس کے پھیلنے سے بحران کا شکار ہے ، نےیہ دعوی کہ ایران امریکی افواج پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ایسے وقت میں کیا ہےجبکہ عراقی اور امریکی ذرائع نے حالیہ دنوں میں عراق میں فوجی ٹھکانوں پر نئے امریکی حملے کے امکان کے بارے میں بتایا ہے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ  امریکہ اس وقت ہر طرح سے کوشش کررہا ہے کہ   وہ عراقی حکومت اور قوم کی مرضی کے خلاف عراق میں رہے لہذا وہ عراق میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے جو ان کے ملک پر امریکی قبضے کے سخت مخالف ہیں۔
 عراقی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن کریم علوی نے بھی حال ہی میں انتباہ دیا تھا کہ عراقی حکومت کو امریکی حملوں کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں۔
عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح  اتحاد کے رکن فضل جابر نے بھی منگل کے روز امریکی منصوبوں اور عراقی نظام کے خلاف دھمکیوں کے بارے میں متنبہ کیا اور سیاسی گروہوں سے ان خطرات کو سمجھنے کی اپیل کی۔
 
 

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम