ٹرمپ کا سی این این کے خلاف مقدمہ دائر

امریکہ کے سابق صدر نے CNN پر توہین اور ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

ولایت پورٹل:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  سی این این پر مقدمہ دائر کیا، ٹرمپ نے CNN پر اپنی توہین اور بہتان لگانے کا الزام لگایا نیز لوگوں کو ڈرایا کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے، انہوں نے CNN سے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا۔
 فلوریڈا ریاست میں دائر مقدمہ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے بڑے ٹیلی ویژن چینلز میں سے ایک CNN، جسے بظاہر معلومات کا ایک قابل اعتماد ذریعہ سمجھا جاتا ہے، نے مدعی ٹرمپ کو توہین کا نشانہ بنانے کے لیے اپنے وسیع اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے نیز ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے اپنے سامعین کے سامنے ان پر بہتان تراشی کی ہے جس کا مقصد ٹرمپ کو سیاسی طور پر شکست دینا ہے۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں CNN کی منصوبہ بند مہم خاص طور پر مدعی کے خلاف ہتک عزت تیز ہو گئی ہے کیونکہ CNN کو خدشہ ہے کہ مدعی 2024 میں صدر کے لیے انتخاب لڑیں گے ، اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کے سابق ریپبلکن صدر کے اپنے دور صدارت میں سی این این اور نیویارک ٹائمز جیسے بڑے ذرائع ابلاغ سے بہت خراب تعلقات تھے، انہوں نے ان کو جعلی میڈیا قرار دیا، وہ ٹوئٹر پر مسلسل ان کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرتے رہے اور اس طرح کی ٹویٹس لکھنے کی وجہ سے ان پر ٹوئٹر پر تبصرہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین