Code : 2998 25 Hit

ٹرمپ کا ہمیشہ صدر بنے رہنے کا خواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ برسوں تک صدر رہیں گے اور کہا ہے کہ یہ ویڈیو کبھی بھی پرانی نہیں ہوگی۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ٹویٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے صدر رہیں گے۔
انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھا گیا ہے کہ وہ کئی سالوں تک صدر رہیں گے۔
انھوں نے اس سے قبل  بھی اس  ویڈیو کو دو بار ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے۔
ٹرمپ نے اس ویڈیو کے بارے میں لکھا  ہے کہ یہ ویڈیوکبھی پرانی نہیں ہوگی۔
امریکی صدر نے ایک ماہر کی شائع کردہ   ٹویٹ کو ایک بار پھر شائع کیاہے جس میں لکھ گیا ہے کہ اس صدر نے ابراہیم لنکن کے بعد سے اب تک کسی دوسرے صدر کے مقابلے میں افریقی نژاد امریکیوں کے لئےسب سے زیادہ کام کیا ہے۔
ٹرمپ نے اس جملے کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ بالکل ٹھیک ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل  ٹرمپ کے کچھ حامیوں نے آئندہ انتخابات میں صدارت کی محدودیت ختم  کرنے یا ٹرمپ کے بچوں کی نامزدگی کے لئے قانون میں تبدیلی کے خیال کی حمایت کی تھی۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین