Code : 2647 12 Hit

میرے بدلہ نینسی پیلوسی کا مواخذہ ہونا چاہیے؛ ٹرمپ کا مطالبہ

امریکی صدر نے امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ کامواخذہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کی صبح  کو اپنے  ایک ٹویٹر پیغام میں امریکی  ایوان نمائندگان  کی  اسپیکر نینسی پیلوسی کے مواخذے کا مطالبہ کیاہے،انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ  نینسی پیلوسی سینیٹ کے ساتھ لین دین کی  تلاش میں ہیں ، ہم کیوں نہ  اسی کا مواخذہ  کرلیں،سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ  کے طریقہ کار کو لے کر ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن قانون ساز وں کے درمیان اختلاف پایا جارہا ہے،ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر ممبروں کو بطور گواہ عدالت میں لانا چاہتے ہیں جبکہ  نینسی پیلوسی سینیٹ کے  ریپبلکنز پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے ایوان میں مواخذے کے دستاویزات بھیجنے سے انکار کررہی ہیں،ریپبلیکن پارٹی کے بہت سارے اراکین مواخذے کی سماعت جلد از جلد کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مسئلہ سے رہائی حاصل ہوسکے،ادھر کچھ ریپبلکن قانون سازوں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلہ میں  ان کے کمزور دلائل کی وجہ سے جلد از جلد سماعت رکھنا چاہتے ہیں،جمہوری قانون ساز ٹرمپ کے مواخذے کو ضروری قراردیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹرمپ جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں،مواخذے کا جو بھی نتیجہ نکلے ڈیموکریٹس اس بات میں کامیاب رہے ہیں کہ انہوں نے ٹرمپ کا نام امریکی تاریخ میں مواخذہ ہونے والے صدور کی فہرست میں شامل کر لیاہے،یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں 1868 میں اینڈریو جانسن اور 1988 میں بل کلنٹن کا موخذہ  کیا گیا ہے اور ٹرمپ تیسرے امریکی  صدرہوں گے جن سے موخذہ  کیا جائے گا




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम