ٹرمپ نے اپنی شکست کا نزلہ وزیر دفاع پر اتارا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتےوزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کردیا

ولایت پورٹل: روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کردیاجبکہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مارک ایسپر کے ساتھ صدر کے تعلقات کئی ماہ سے خراب تھے، وزیر دفاع نے پہلے ہی استعفیٰ تیار کر لیا تھا، صدر اور وزیر دفاع میں افغانستان سے فوجیں نکالنے یا باقی رکھنے پر اتفاق نہیں تھا، مارک ایسپر نے امریکی فوج کو ملک کے اندر امن و امان کے لیے تعینات کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین