Code : 1579 20 Hit

ٹرمپ کا ایران کے خلاف اقدام کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

امریکی صدر نے خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملہ کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے نئی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف خطے میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلیے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سکریٹری دفاع کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے،امریکی حکام کے مطابق نئی کمیٹی اسلامی جمہوریہ ایران پر مزید پابندیوں کے لیے عالمی رائے عامہ کو ہموار کریں گے،واضح رہے کہ امریکی حکام نے آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے،اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے الزامات کو من گھڑت بے بنیا اور مضحکہ خیز قرار دیکر مسترد کیا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम