Code : 2548 26 Hit

عراقی مظاہروں کی سلسلہ میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کا موقف ،مظاہروں میں جاسوسوں کی موجودگی کا پتا دیتا ہے:عراقی اسلامی سپریم کونسل

عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مظاہروں کی آڑ میں اور مظاہرین کے لباس میں اپنے جاسوسوں کو استعمال کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربرہ همام حمودی کا کہنا ہے کہ جیسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی  صدر بنیامین نیتن یاہو عراق میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں اظہار خیال کررہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کارندے مظاہرین کی شکل میں موجود ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ  جیسا کہ دینی مرجعیت نے انتباہ دیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل مظاہروں کی آڑ میں اور مظاہرین کے لباس میں اپنے جاسوسوں کو استعمال کرکے  ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، جاسوس بیرونی طاقتوں کے مفادات کی خاطر عوامی اموال کو تباہ کررہے ہیں اور املاک کو آگ لگا رہے ہیں،عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربرہ نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ جاسوسوں نیز امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کاروں کو مظاہروں میں شامل ہوکر تخریب کاریاں کرنے کی اجازت نہ دیں  اور ایسے افراد سے اپنے آپ کو دور رکھیں،قابل ذکر ہے کہ  اسرائیلی وزیر اعظم نے حال ہی میں عراق ، لبنان اور ایران میں مظاہروں کو تہران پر دباؤ ڈالنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا ،نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ ٹرمپ سے ساتھ مل کر خطہ میں پیش آنے والے شرائط کا سہارہ لے کر ایرانی حکومت  پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔






0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम