Code : 3201 14 Hit

کورونا اسکریننگ کے لیے امریکی ہوائی اڈوں پر مسافر 10 گھنٹے تک لمبی قطاروں میں پریشان

امریکی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی وجہ سے امریکی ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر وں کو کوویڈ 19 اسکریننگ کرنے کیلئے تقریبا 10 گھنٹے طویل قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں سے امریکہ کے تمام ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافروں کو کئی گھنٹے تک لمبی قطاروں میں کھڑے رہنا پڑتا ہے تب جا کہ کہیں ان کی کوویڈ 19 اسکریننگ ہوتی ہے جس کے بعد انھیں اپنا سامان ملتا ہے اور کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم کلیئرنس ملتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری کی وجہ سے ریاستہائے متحدہ کی جانب سے یورپی ممالک کے سفر پر پابندی عائد ہونے  اورکورونا وائرس پر قابو پانے کے لئےامریکی حکومت کی  کوششیں تیز کرناہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں الینوائے کا شکاگو کے ایئرپورٹ ، جو دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے ،جہاں سے منظرعام پر آنے والی تصویروں اور ویڈیو کلپس کے ذریعے  معلوم ہوتا ہے کہ یہاں مسافروں کا سیلاب دکھائی دے رہا ہے کئی گھنٹے تک لمبی قطاروں میں کھڑے رہنا پڑتا ہے تب جا کہ کہیں ان کی کوویڈ 19 اسکریننگ ہوتی ہے جس کے بعد انھیں اپنا سامان ملتا ہے اور کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم کلیئرنس ملتی ہے۔
رشیا ٹوڈے میں ان لمبی قطاروں میں مسافروں کے اوسط انتظار کا وقت 6 سے 10 گھنٹے تک بتایا گیا ہے۔

 


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम