Code : 1777 8 Hit

پاکستان میں مہنگائی کے خلاف تاجر برادری کی ملک گیر ہڑتال

پاکستان میں آج ہونے والی ہڑتال میں اسملک کی 90 فیصد تاجر برادری شامل ہے ۔

ولایت پورٹل:پاکستان میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اضافی ٹیکسوں اور اس وصولی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری آج شٹرڈاون ہڑتال کررہی ہے لیکن کچھ شہروں میں تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان بھی کیا ہے،تاجروں کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ نے غریب عوام اور تاجر برادری کی چیخیں نکال دی ہیں اور حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکاری ہے، اس سلسلے میں کئے گئے مذاکرات بھی حکومت کی وجہ سے ناکام ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد احتجاج کا راستہ اپنایا گیا ہے، آج کی ہڑتال وفاقی حکومت کو آئینہ دکھا دے گی،دوسری جانب تاجرایکشن کمیٹی نے ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے 11 مطالبات میں سے 10 مطالبات تسلیم کرلیے ہیں ، 50 ہزارسے زائد مالیت کی خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط صرف رجسٹرڈ تاجروں کے لیے ہے غیررجسٹرڈ کے لیے نہیں ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम