Code : 2366 50 Hit

اسرائیل کے ساتھ تجارتی روابط مکمل منقطع کرکے ہی دم لیں گے: فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل سے مکمل طور پر اقتصادی روابط منقطع کرکے دنیا سے براہ راست اشیاء برآمد کرائیں گے

ولایت پورٹل:فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ حکومت نے اسرائیل سے مویشی برآمد کرنے پر لگی پابندی کو جاری رکھنے پر تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ  ہم اسرائیل سے مکمل طور پر اقتصادی روابط منقطع کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں ،فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ حکومت کے وزیراعظم محمداشتیہ نے کہا کہ اسرائیل سے مویشیوں کی برآمدات پر پابندی جاری رہے گی اور اس سلسلے میں مزید اقدام بھی کیا جائے گا ، روسیاالیوم نیوز ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاہے کہ فلسطینی اقتصادی سیاست کے تحقیقاتی مرکز ایک ایے ایس  کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے محمداشتیہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے سیاسی نقطہ نظر سے کچھ چیزوں کا مطالعہ کیا جس کے بعد آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی روابط منقطع کرنے شروع کیے، مطالعات کے بنا پر طے پایا کہ قومی صنعت کو فروغ دیا جائے اور دنیا سے براہ راست اشیاء برآمد کی جائیں، محمداشتیہ  نے کہاکہ اس وقت فلسطین کی داخلی مصنوعات میں سولہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ہم عربی ممالک کی طرف بڑھیں گے ، نیز اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی عائد کریں گے، فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے ایم اے ایس فونڈیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقی کی اپنی کوششوں کے ساتھ ساتھ  اسرائیل کے ساتھ اقتصادی روابط منقطع کرنے کے بارے میں بھی اپنے مطالعہ وسیع کرے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آنے والے چند دنوں میں میں ایک ٹینڈر لانچ کرے گی جس میں حکومتیں تمام مطالبات آن لائن ادا کرنے کی پیشکش کی جائے گی اس ٹینڈر میں پرائیویٹ سیکٹر  کوبھی شامل کیا جائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम