یورپی یونین کے اعلی عہدہ داروں کا امریکی وزیر خارجہ سے ملنے سے انکار

یورپی یونین کے اعلی حکام نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق یورپی یونین کے سرکردہ حکام نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو سے ملنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے یورپ کا دورہ عین وقت منسوخ کردیا، اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے یورپ کادورہ عین وقت پر منسوخ کردیا،  نیٹو اتحادی لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے بھی امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ملنے سے انکار کردیا ہے،  مائیک پمپئو کو یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات سے قبل لکسمبرگ کے ہم منصب سے ملنا تھا،ذرائع کے مطابق یورپی رہنماؤں نے امریکی وزیر خارجہ کو حکومت کے اخری ایام میں شدید جھٹکا دیدیا ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین