Code : 3654 9 Hit

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا ہے:حماس

حماس کے ترجمان نے واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کے حالیہ بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لینا فلسطینی عوام کی کمر میں خنجر گھونپناہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کے صہیونی اخبار میں  شائع ہونےو الےبیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان نے اماراتی سفیر کے بیان جس میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی ضرورت کا ذکر کیا گیاہے ، کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینی عوام  کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا ہے۔
القانوع نے کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانا ایک ایسی چیز ہے جس کا ذکر  سینچری ڈیل میں بھی ہوا ہے اور اس کا بنیادی مسئلہ ٔفلسطین کو ختم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل  واشنگٹن میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے صہیونی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک بیان میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو تیز کرنے کے مغربی پٹی کے الحاق کے منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا  تھا۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین