Code : 2566 104 Hit

اتحاد کے ذریعہ ہی مسلمان اعلیٰ اہداف تک پہونچ سکتے ہیں: آیت اللہ نوری ہمدانی

ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے چینی مسلمانوں کی ایک انجمن کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات کے دوران رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: اسلام میں جغرافیائی حدود نہیں ہیں اور مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں وہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

ولایت پورٹل: آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے امت اسلامی کے درمیان اتحاد و وحدت اور دشمن کی مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی سازشوں سے ہوشیار رہنے پر تأکید کرتے ہوئے کہا کہ: مسلمان اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر اپنے بلند و بالا اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں۔
ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ  نوری ہمدانی نے چینی مسلمانوں کی ایک انجمن کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات کے دوران رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: اسلام میں جغرافیائی حدود نہیں ہیں اور مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں وہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: چینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اسلامی معارف اور احکام کو اس ملک کے لوگوں کے سامنے بیان کریں تاکہ دین اسلام کی برتری واضح ہو جائے۔
انہوں نے امت اسلامی کے درمیان اتحاد و وحدت اور دشمن کی مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوششوں سے ہوشیار رہنے پر تأکید کرتے ہوئے کہا: مسلمان اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر اپنے بلند و بالا اہداف کے حصول کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
آیت اللہ  نوری ہمدانی نے کہا: مسلمانان عالم کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رہنا چاہئے تاکہ وہ ان تعلقات اور روابط کے ذریعہ اسلام کی عزت و سربلندی کو پائیدار بنا سکیں۔
آیت اللہ  نوری ہمدانی نے مزید کہا: اسلام ایسے اصولوں کا مجموعہ ہے کہ جن پر وہ محکم یقین رکھتے ہیں اور انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے شیعہ اور اہلسنت کے درمیان اتحاد و وحدت کا رشتہ مستحکم ہونا چاہئے۔
چینی وفد سے ملاقات میں آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے کہا: اہل بیت علیھم السلام کی اہم ترین وصیتوں میں سے ایک اہل سنت کے ساتھ اچھے تعلقات اور روابط ہیں۔
آیت اللہ العظمیٰ  نوری ہمدانی نے کہا:امت اسلامی کو معلوم ہونا چاہئے کہ دشمن کبھی مسلمانوں کی بھلائی نہیں چاہتا لہذا ہمیں اپنے درمیان اتحاد و وحدت کو مضبوط بنانا چاہئے اور دشمن کو ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ ہمارے درمیان اختلافات ایجاد کرے۔انہوں نے آخر میں کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت اور باہمی روابط جس قدر بہتر ہوں گے وہ اتنے ہی زیادہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین