Code : 1756 60 Hit

ایران کے صوبہ آذربائیجان میں دہشتگردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار شہید

آذربائیجان کے علاقے پیرانشہر میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے علاقے پیرانشہر میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اس حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک اہلکار زخمی ہوا،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر سے جاری بیان کے مطابق پیرانشہر میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے3  اہلکار شہید ہوگئےہیں،سپاہ کے بیان کے مطابق سپاہ کے اہلکار پیرانشہر میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، ابھی تک کسی بھی دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम