Code : 1353 5 Hit

بابری مسجد کیس کے ثالثی پینل میں3 ماہ کی توسیع

ہندوستان کے سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے تنازع کو حل کرنے کے لیے بنائے گئے ثالثی پینل کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سپریم کورٹ نے 16 صدی سے ایودھیا کی بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کے ایک دہائی سے جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے بنائے گئے ثالثی پینل کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی،  ثالثی پینل کو 15 اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے چیف جسٹس رنجان گوگوئی کا کہنا تھا کہ ملک کے کئی حصوں میں فسادات کا سبب بننے کی تاریخ کے ساتھ ہندوستان کے سب سے بڑے مذہبی تنازع کے پر امن حل کی امیدیں بڑھ رہی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ثالثی کمیٹی کی جانب سے مدت میں 15 اگست تک توسیع کی درخواست کی گئی تھی،خیال رہے کہ ثالثی پینل مارچ میں قائم کیا گیا تھا جسے ابتدائی طور پر 8 ہفتوں کی حتمی مدت دی گئی تھی،واضح  رہے کہ 1992 میں انتہا پسند ہندو گروہ نے ایودھیا کی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد بدترین فسادات نے جنم لیا اور 2 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان فسادات کو تقسیم ہند کے بعد ہونے والے سب سے بڑے فسادت کہا گیا تھا،جب بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا اس کے بعد سے اس مقام کا کنٹرول سپریم کورٹ نے سنبھال لیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम