Code : 2198 94 Hit

اسلامی معاشرہ میں کہیں جہل،فقر اور ظلم کا نام و نشان تک نہ رہے: آیت اللہ نوری ہمدانی

حضرت آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے امام خمینی(رح) ریلیف کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا: ان 3 مشکلات سے اسلامی معاشرے کو پاک و صاف ہونا چاہیئے چونکہ یہ زیب نہیں دیتا کہ کسی بھی سالم معاشرے میں یہ 3 مشکلات پائی جائیں: فقر،جہل اور ظلم۔ چونکہ دین اسلام ایک ایسا معاشرہ وجود میں لانے کا خواہاں ہے کہ جہاں یہ تینوں مشکلات نہ ہوں بلکہ دین جہل کی جگہ علم،فقر و تنگدستی کی جگہ غنا و خود کفائی اور ظلم کی جگہ عدل کو دکھنا چاہتا ہے۔

ولایت پورٹل: حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج امام خمینی(رح) ریلیف کمیٹی کے ایک وفد نے قم میں حوزہ علمیہ کے عظیم استاد آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی صاحب سے ملاقات کی جس میں معظم لہ نے لوگوں کی خدمت کرنے کو اسلام کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ: معاشرہ سے فقر و غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے ہی بانی انقلاب حضرت امام خمینی(رح) نے اس ریلیف کمیٹی کی داغ بیل ڈالی تھی لہذا اگر یہ کمیٹی صدق دل سے اپنے فرائض کو سمجھ کر عمل پیرا رہے تو اسی سے بانی انقلاب کی روح شاد ہوسکتی ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے امام خمینی(رح) ریلیف کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا: ان 3 مشکلات سے  اسلامی معاشرے کو پاک و صاف ہونا چاہیئے چونکہ یہ زیب نہیں دیتا کہ کسی بھی سالم معاشرے میں یہ 3 مشکلات پائی جائیں: فقر،جہل اور ظلم۔ چونکہ دین اسلام ایک ایسا معاشرہ وجود میں لانے کا خواہاں ہے کہ جہاں یہ تینوں مشکلات نہ ہوں بلکہ دین جہل کی جگہ علم،فقر و تنگدستی کی جگہ غنا و خود کفائی اور ظلم کی جگہ عدل کو دکھنا چاہتا ہے۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ نوری ہمدانی نے امام خمینی(رح) ریلیف کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کر ان کے مقدس جذبات کی قدر دانی کی اور انہیں مشکلات میں گرفتار لوگوں کی فریاد رسی کے لئے مزید ترغیب دلائی۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम