Code : 2340 66 Hit

ترکی شام سرحد پر300 روسی فوجی تعینات

روس نے ترکی سے ملحقہ شام کی سرحد پر300 فوجی تعینات کردیے ہیں جو عوام کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

ولایت پورٹل:روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیانیہ میں  کہا ہے کہ شامی  شہریوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ کرد جنگجووں کو علاقہ خالی کرنے میں مدد کرنے کے لئے 300 روسی فوجی شام ترک سرحد پر تعینات کر دئے ہیں،روس کے وزارت دفاع  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی اور شام کی سرحد میں تنازع کی جگہ پر نگرانی کیلئے اہلکاروں کو روس کے چیچنیا کے خطے سے بھیجا گیا ہے جو عوام کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے اور سرحد سے 30 کلومیٹر کے علاقے سے واپسی میں کرد فورسز سے کی مدد کریں گے،روسی وزارت دفاع کے مطابق اس عمل کو مکمل کرنے کیلئے ملٹری پولیس کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد فوجی گاڑیاں بھی شام بھیجی جا چکی ہیں،یاد رہے کہ روس کے صدر پیوٹن نے ترکی کی جانب سے کردوں پر عسکری کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی کے اس عمل سے علاقے میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम