جیل سے رہا ہونے والے تین فلسطینی قیدی صہیونیوں کے ہاتھوں دوبارہ گرفتار

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے  صیہونی جیل سے رہا ہونے والےتین فلسطینی قیدیوں کی صہیونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دوبارہ گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سنیئر رکن خضر عدنان نے منگل کے روز رہائی پانے والے متعدد فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سنیئر رکن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی قابض فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں حال ہی میں صیہونی جیل سے رہائی پانے والے تین قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
 خضر عدنان نے کہا کہ جعفر ابو صلاح ،حسن ابو صلاح اور عصام النواف وہ تین رہا کیے گئے فلسطینی قیدی ہیں جنہیں صیہونیوں نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قیدی  آزادی فلسطین کے عوامی فرنٹ کے رکن  ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین