ہزاروں صیہونیوں کی معلومات ہیک

صیہونیوں کے متعدد صفحات اور ویب سائٹس ہیک ہونے کی وجہ سے پانچ ہزار صیہونیوں کی معلومات ہیکر گروپ کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ کی آنلائن ویب سائٹ Ynet نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بلاک میجک ہیکر گروپ متعدد اسرائیلی ویب سائٹس کو ہیک کر کے تقریباً 5000 صیہونیوں کی معلومات چرانے اور ان کے ڈیٹا بیس کو تباہ کر میں کامیاب ہو گیا ۔
 عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اس اخبار کے مطابق ہیکرز نے اپنی کارروائی ثابت کرنے کے لیے متعدد اسرائیلیوں کے بارے میں معلومات شائع کیں، جن میں 8 افراد کے شناختی کاغذات بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہیکرز نے اسرائیلی سرورز اور ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد صیہونی محمکوں کی ویب سائٹس ہیکروں کے ہاتھوں لگ چکی ہیں اور ہزاروں شہریوں کا ڈیٹا بھی منظر عام پر آچکا ہے۔
یاد رہے کہ ہیکرز کا نشانہ بننے والوں میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اور موساد کے سربراہ بھی نظر آتے ہیں جبکہ گزشتہ روز اسرائیل کے ٹی وی چینل 7 نے ایک رپورٹ میں قدس میں ہونے والے دھماکے کے مقام کے کیمروں کی ریکارڈ شدہ تصاویر تک ایرانی میڈیا کی رسائی کو حیران کن اقدام قرار دیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین