بنگلہ دیش کے ہزاروں مسلمانوں کا فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر آکر فرانس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اے ایف پی  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر آکر فرانس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق حالیہ مظاہرے میں مسلمانوں نے فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون کی جانب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا دفاع کرنے کی مخالفت اور مذمت  کی، پولیس کا کہنا تھا کہ 50 ہزار سے زائد لوگوں نے مارچ میں حصہ لیا، جس میں کورونا وائرس کے سماجی فاصلے کے قانون کو نظر انداز کیا گیا جبکہ مظاہرین نے فرانسیسی صدر کا پتلا اور ایک تابوت بھی اٹھائے رکھا تھا،منتظمین کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج میں حصہ لیا، واضح رہے کہ یورپی ملک فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر میکرون کی طرف سے ان کی حمایت کے بعد اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین