اس سال ہمارے عوام سردی اور بھوک سے نبرد آزما ہوں گے:سابق برطانوی وزیراعظم

انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ملک کی حکومت نے ایکشن نہ لیا تو لوگ اس سال سردی اور بھوک سے نبرد آزما ہوں گے۔

ولایت پورٹل:اسکائی نیوز  کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے پیر کے روز یوکرین جنگ کے نتائج کے بارے میں اپنے ملک کے لوگوں کو خبردار کیا، چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے براؤن نے خبردار کیا کہ انگلینڈ میں غربت تاریخی سطح پر پہنچ جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم نے ابھی قدم نہیں اٹھایا تو اکتوبر میں لوگ بھوکے اور سردی سے بے حال ہو جائیں گے۔
 لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خیراتی ادارے اور تنظیمیں فوری کارروائی کریں،تاہم یہ وقت ہے کہ حکومت کچھ کرے، ہمارے ملک کے مرکز میں موجود خلا کو واقعی ختم ہونے کی ضرورت ہے، سابق برطانوی سیاستدان نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی شہر میں غربت کی اس سطح کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی ممالک نے روس کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ ماسکو نے ان ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان پابندیوں کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین