افغانستان کے علاقے ارزگان میں 31 طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ارزگان میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے میں اس گروپ کے 31 ارکان ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ارزگان کے شہر گیزاب میں کل فوج کا حملہ اس وقت ہوا جب طالبان  فوجی چوکیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں طالبان کی متعدد گاڑیاں ، گولہ بارود اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ صوبہ ارزگان کے ایک بڑے حصے پر طالبان کا قبضہ ہے صرف چند شہر ہیں جو سرکاری فوج کے کنٹرول میں ہیں۔
یادرہے کہ ایک طرف افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری ہیں  اور دسری طرف طالبان کا 20 صوبوں میں سرکاری فوج سے مقابلہ جاری ہے۔
افغان وزیر دفاع اسداللہ خالد نے کچھ دن قبل پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ میں کہا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی کامیابی پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین