Code : 1729 5 Hit

رواں سال میں اب تک دنیا بھر میں 38 صحافی ہلاک

رواں سال میں اب تک 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 38 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے ۔

ولایت پورٹل:جنیوا سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی پریس ایمبلم کمپین (پی ای سی) کی رپورٹ کے مطابق  پچھلے سال کے اولین 6 ماہ کے موازنہ میں دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے پر تشدد واقعات میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،2018 کے ابتدائی 6 ماہ میں 63 صحافیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ اسی مدت میں یہ تعداد کم ہو کر 38 رہ گئی ہے،رواں سال میں اب تک 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 38 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے،مذکورہ رپورٹ میں خصوصا افغانستان اور میکسیکو میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،پی اے سی کے مطابق افغانستان میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات میں مختلف تنظیمیں اور میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں،خیال رہے کہ پریس ایمبلم کمپین 2004 میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے قائم کی تھی، سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اس کا مرکزی دفتر قائم ہے، سی ای پی ایک غیر منافع بخش اورغیر سرکاری ادارہ ہے جسے دنیا کی تقریبا 50 این جی اوز کی حمایت و معاونت حاصل ہے،پریس ایمبلم کمپین کے سیکریٹری جنرل بلپس لیمپن نے صحافیوں کی زندگیوں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے تجویز دی کہ تجویز پیش کی کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی برادری کو آزاد نظام قائم کرنا چاہیے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम