Code : 1331 10 Hit

غزہ پر صیہونی فوج کی حالیہ بربریت میں۱۳ اسکول متأثر

غزہ پر اسرائیلی فوج کی حالیہ جنگی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے ۱۳ اسکول متأثر ہو ئے ہیں۔

ولایت پورٹل:غزہ میں ہونے والی تازہ ترین  اسرائیلی بمباری سے بعض اسکولوں کو درمیانے اور بعض کو آخری درجے کا نقصان پہنچا ہے، کئی اسکولوں کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،اسرائیلی بمباری سے متاثر ہونے والے اسکولوں میں شمالی غزہ میں تین، مشرقی غزہ میں ایک، مغربی غزہ میں ایک، وسطی غزہ میں دو، مشرقی غزہ میں ایک اور مغربی خان یونس میں پانچ اسکول متاثر ہوئے،فلسطینی وزارت تعلیم نے اسکولوں پر اسرائیلی طیاروں‌ کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے کو بین الاقوامی اصولوں اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا،فلسطینی سیکرٹری تعلیم نے اسرائیلی بمباری سے متاثر ہونے والے اسکولوں کا دورہ کیا اور بمباری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम