Code : 2291 79 Hit

امریکہ کی خوشنودی کے لئے یہ ہر کام کرنے کو تیار ہیں:حماس کا آل سعود سے خطاب

فلسطینی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں میں سعودی عرب میں حماس کے ارکین کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔

ولایت پورٹل:فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے  سعودی حکام پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حماس کے عزاداری امریکہ اور اسرائیل کو خوش  کرنے کے لیے سعودی عرب میں حماس کے اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے،فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کئی مہینے خاموش رہنے کے بعد آخرکار باقاعدہ  طور پر ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اس تنظیم کے اراکین خاص طور پر محمد الخضری جو تیس سال سے سعودی عرب میں رہ رہے تھےکو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں رواں سال کے اپریل مہینے میں  جدہ سے گرفتار کرلیا گیا یا اس طرح دیگر فلسطینیوں بھی حماس کے ساتھ رابطے کے الزام میں ں مختلف شہروں سے سے گرفتار کیا جا چکا ہے ،قابل ذکر ہے کہ سعودی حکام کی طرف سے ابھی تک اس اعلامیہ کے بارے میں کوئی رد عمل منظر عام پر نہیں آیا ہے مرآة الجزیرہ ویب سائٹ نے  لکھا ہے سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان ان تمام اقدامات کے ذمہ دار ہیں وہ ملک میں  امریکہ اور اسرائیل کے قوانین کو لاگو کرنے کے درپےہیں،سعودی سماجی کارکنان  کا کہنا ہے کہ ایران سے دوری اختیار کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے  حماس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور وہاں اس تنظیم کے  اراکین کو گرفتار کرنا بھی  اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،حماس کے ایک اعلی رکن نے مرآة الجزیره حصے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے حماس کے خلاف حالیہ کارروائیوں کی وجہ معلوم نہیں ہے ،انہوں نے کہا ہو سکتا ہے کہ یہ  گرفتاریاں امریکہ کے اشاروں پر کی گئی ہوں ہونیز حماس کے مالی تعاون کو بند کرنے کے لئے اس طرح کی حرکت کی گئی ہو،یہ بھی ممکن ہے کہ حماس کے ایران کے ساتھ رابطہ رکھنے  اورامریکہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے صدی ڈیل معاملہ کی  مخالفت کے جرم میں انھیں یہ سزا مل رہی ہو۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम