Code : 2292 86 Hit

عراق میں حالات پر امن؛ فوج کو بارکوں میں واپس جانے کا حکم

عراق کی وزارت دفاع نےاعلان کیا ہے کہ فوج کا ہائی الرٹ ختم کیا جارہا ہے اور فوج اپنی بارکوں میں واپس جا رہی ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پورے ملک میں حالات کنٹرول میں ہیں اور فوج کا ہائی الرٹ ختم کیا جاتا ہے جس کے بعد فوج بارکوں میں واپس جا رہی ہے، عراقی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  اکتوبر کے مہینے کے آغاز  میں ملک میں شروع ہونے والے اعتراضات کے باعث فوج میں ہائی الرٹ جاری کیا تھا لیکن  آج  جب حالات پر قابو پالیا گیا ہے  تو الرٹ بھی واپس لیا جارہا ہے نیز فوج کو بھی بارکوں میں واپس جانے کا حکم دے دیا گیا،یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کل عراق کی مختلف ریاستوں کے اہم افراد جن میں مختلف قبائل کے سردار بھی موجود  تھے، کے ساتھ ملاقات کی جس میں میں ملک کی موجودہ صورتحال پر پر گفتگو کی گئی اور مظاہرین کے جائزمطالبات کو پورا کرنے کے لئے راہ حل  تلاش کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کیا گیا ،عراقی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ملک میں امن قائم ہوچکا ہے  جس کے بعد حکومت نے بھی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے لیے کام کرنا شروع کردیا ہے ، یاد رہے کہ حالیہ مہینے کی ابتدا میں عراق کے جنوبی شہروں میں ملک کے خراب معیشتی حالات اور بے روز گاری کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے  جو بیرونی امداد اور رہنمائی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے اکثر شہروں میں پھیل گئے نیز ان پر امن مظاہروں کو دوسرا ہی رنگ دے دیا گیا لیکن عراقی حکومت نے بھی ہار نہیں مانی اور نہایت ہی خوش اسلوبی کے ان پر قابو پالیا تاہم اب حالات نارمل ہیں اور فوج کا ہائی الرٹ بھی ختم کیا چکا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम