Code : 3513 12 Hit

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے مزاحمت رکنے والی نہیں:حماس

حماس کے ایک سینئر ممبر نے ایک بیان میں کہا کہ سردار حاج قاسم سلیمانی کی شہادت سے مزاحمت نہیں رکے گی۔

ولایت پورٹل:العاہم نیوزچینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر ممبرمحمود الزہار نے ایک ویڈیو فائل جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق  انہوں نے ویڈیو فائل میں زور دیا کہ سردار حاج قاسم سلیمانی کی شہادت سے مزاحمت کبھی نہیں رکے گی۔
حماس کے سینئر ممبر نے کہا حق اور باطل  کے درمیان ہمیشہ جنگ جاری رہے گی  لیکن جیت ہمیشہ حق ہی کی ہوگی ۔
الزہار نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں اسلام کے ساتھ غداری ہے۔
حماس کے مذکورہ سینئر ممبر نے کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت اور فلسطینیوں کی امنگوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے عرب دنیا ، عالم اسلام اور دنیا کے تمام آزاد عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی صیہونی حکومت کی جانب سے  امتیازی سلوک ، ناانصافی ، جرائم اور سازشوں سے آزادی کے لئے جد وجہدکریں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین