Code : 4347 3 Hit

مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے کوشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،ایسا ہونے والا نہیں:حماس

حماس کے ترجمان نے مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنےکی غیر ملکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوششیں کامیاب ہونے والی نہیں ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے مقبوضہ علاقوں میں مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ہے،رپورٹ کے مطابق ، انہوں نے اس سلسلے میں زور دے کر کہا کہ اب تک  مزاحمتی تحریک  کا محاصرہ کرنے اور اس کو ہتھیار ڈالنےپر مجبور کرنےکی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا اور ہر گز یہ کوششیں کامیاب ہونے والی نہیں ہیں۔
برہوم نے اعلان کیا کہ قسام بریگیڈ کی سربراہی میں مزاحمت نے محاصرے کو توڑنے اور اس کے ہتھیاروں کی طاقت اور نشوونما پر کافی توجہ دی ہے تاکہ وہ مزید طاقت اور اعتماد کے ساتھ مستقبل کی لڑائیوں میں داخل ہوسکے اور نئی کامیابیوں کو حاصل کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ برائی کے دو محاذ یعنی امریکہ اور صیہونی حکومت نیز ان کا ساتھ دینے  والے  کبھی بھی مزاحمتی تحریک  کا محاصرہ نہیں کرسکیں گے اور اس کی امداد کی لائنیں منقطع نہیں کرسکیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین