Code : 2985 59 Hit

دہشگردوں کی حمایت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،ہم ان کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے؛شامی فوج کا دہشگردوں کے حامی ممالک کو انتباہ

شامی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے حامی ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کے خاتمے کو روکنے کے لئے کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور شامی فوج اپنے ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر کے ہی دم لےگی۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی مسلح افواج کےچیف آف جنرل اسٹاف نے شمال مغربی اور شمالی صوبوں ادلب اور حلب میں اپنی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف  کارروائیوں میں اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور صوبہ ادلب کے مشرق سے حلب کی جانب پیش قدمی کرنے والے دہشتگرد گروہوں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق فوج  ادلب اور حلب میں 600 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کروانے کے ساتھ ساتھ  درجنوں بستیوں ، دیہاتوں اور اسٹریٹجک پہاڑیوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
آزاد ہونے والے علاقوں میں خان السبل، کفربطیخ، جوباس، النیرب، تل مردیخ، کفرعمیم، افس، سراقب، تل التباریز، محاریم، جامعة إیبلا، رسم العیس، الشیخ أحمد، زمار،حویر العیس، تل باجر، رسم الصهریج ،تل طوقان، جزرایا، خان طومان، خلصة، القراصی، زیتان، الشیخ إدریس، الریان، لوف و العیس کا  نام لیا جاسکتا ہے  جو نہایت ہی اہمیت کے مالک ہیں۔
شامی فوج نے اصرار کیا کہ وہ اپنے ملک کی خودمختاری اور اپنے شہریوں کے وقار کا دفاع نیز انہیں دہشت گرد گروہوں سے بچانے کے لئے اپنا قومی فرض جاری رکھے گی۔
فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حامی ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کے خاتمے کو روکنے کے لئے کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور شامی فوج اپنے ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر کے ہی دم لےگی۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम