Code : 1402 25 Hit

ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے راستے پر نہیں چل رہے اور واشنگٹن اور تہران میں جنگ کی کوئی امید نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کو ایران کے ساتھ پیدا شدہ کشیدگی پر بند کمرے میں خصوصی بریفنگ 21 مئی کو دی جائے گی، بریفنگ سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی مشیر مجھے جنگ کا مشورہ نہیں دے رہا،واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران سے تنازع میں میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے عزائم کے بارے میں بہت جھوٹ بولا جارہا ہے ،اسی جھوٹ اوربے ایمانی کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنی تقاریر میں اس قسم کی باتوں کی تردید کرتا ہوں،یاد رہے کہ خبروں میں آیا تھا کہ امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن جنگ کی باتیں کر رہے ہیں ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम