Code : 1495 30 Hit

اسلامی انقلاب کے خلاف دشمن کے مکر و فریب اور سازشوں کا سلسلہ جاری ہے:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کےرہبر کبیر کی اسلامی تحریک نے آج ایران کے علاوہ دیگر ممالک اور اقوام کے اندر بھی اسلامی بیداری کی لہر پیدا کردی ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 30 ویں برسی کی آمد کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد  باقری نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی انقلاب کے برکات اور ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے صالح جانشین کی ولایت اور رہبری کے سائے میں اپنے اہداف کی جانب گامزن ہے، انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب  کےرہبر کبیر کی اسلامی تحریک نے آج ایران کے علاوہ دیگر ممالک اور اقوام کے اندر بھی اسلامی بیداری کی لہر پیدا کردی ہے اور اسلامی انقلاب کا شجرہ طیبہ آج ایک مضبوط، مستحکم  اور تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے، میجر جنرل باقری نے کہا کہ مغربی ایشیا کے کسی بھی مسئلہ کا حل آج ایران کے بغیر ممکن نہیں ،حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلامی تحریک اپنے 40 سالہ تجربات کی روشنی میں اسلامی انقلاب کی پیشرفت کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے، جنرل باقری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف دشمن کے مکر و فریب اور اس کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ بھی جاری ہے،انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں ہمہ وقت آمادہ ہیں اور ایرانی قوم اپنی دفاعی صلاحیتوں کی پیشرفت اور استحکام کے بارے میں عقب نشینی نہیں کرےگی  اور ایران اپنے میزائل نظام اور دفاع کو مضبوط و مستحکم بنانے کے راستے پر گامزن رہےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम