ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:عراقیوں کا امریکہ سے خطاب

عراق کی تحریک عصائب اهل الحق کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے بغداد ایئر پورٹ پر ہونے والےدہشت گردانہ حملے میں مزاحمتی کمانڈروں کے خلاف امریکی جرائم کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقیوں کے صبر کی ایک حد ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی تحریک  عصائب اهل الحق کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ  محمود الربیعی  نے بغداد ایئر پورٹ پر  امریکیوں کے دہشتگردانہ حملہ جو مزاحمت اور فتح کے کمانڈروں کی شہادت کا باعث بنا، کی اصلی وجہ حکومتی نقطہ نظر کی کمزوری اور عراق میں سیاسی نظام کی نوعیت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہمارے سیاسی نظام ایسا ہے  جس نے عراقی حکومت کواپنے شہریوں کی  سلامتی اور قومی خودمختاری  کے تئیں اپنے فرض کو ادا کرنے سے روک دیا ہے کیونکہ وزیر اعظم کے اختیارات محدود اور کمزور ہیں ، اور ملک کا پورا نظام امریکی تسلط سے دبا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ہاتھوں عراق کی بے عزتی اور اس کےذریعہ جرم کے احکامات جاری کرنے سے یہ بات واضح ہےکہ اس کو یقین تھا کہ عراقی حکومت اس پر قابو نہیں پا سکتی ہے اور عراقیوں کے وقار اور خون کا دفاع نہیں کرسکتی ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب اس نے سب سے بڑے فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا، شہید ابو مہدی المہندس ، الحشد الشعبی کے نائب سربراہ  اور عراقی مہمان شہید قاسم سلیمانی جیسے کمانڈر  جنہوں نے داعشیوں کو شکست دی۔
الربیعی نے زور دے کر کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی جارحیت کے پیش نظر بدانتظامی ،اقدامات کی کمزوری اور حکمران عہدیداروں کی سنجیدگی میں کمی نے اس مسئلے کو آگے بڑھانے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے کام کے واضح نتائج کے حصول کو روکا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین