عراقی سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کا بہترین موقع ہے:مقتدیٰ صدر

عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے عراق کے سیاسی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:الفلوجہ عراقی چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے ملک کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے عراق کے سیاسی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی نظام، آئین اور انتخاباتی قوانین میں انقلابی تبدیلی کا  یہ بہترین موقع ہے۔
 مقتدی صدر نے کہا کہ ہمارے سامنے تاریکی، بدعنوانی، اقتدار پر اجارہ داری، بیرونی ممالک سے وابستگی اور فرقہ واریت کو دور کرنے کا موقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب اپنے درمیان سے ایک قابل فخر عراقی یا کٹھ پتلی عراقی کو منتخب کرنے کے امتحان میں ہیں جو دنیاوی عزائم کے حامل بدعنوان، کٹھ پتلی  اور دوسروں کے  کے قبضے میں ہو، مقتدی صدر نے یہ بھی کہا کہ جو بھی اصلاح کی پکار کو سنتا ہے لیکن اس کی مدد نہیں کرتا، وہ تشدد اور ملیشیا کا قیدی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصلاح پسندی کے لیے کھڑے ہو جاؤکیونکہ تمہارا عراق مقدسات کا عراق، تہذیب کا عراق اور جہاد کا عراق ہے، میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ انقلابیوں کی مدد کریں جو اصلاحات سے کھڑے ہیں، بشمول ہمارے قابل فخر قبیلے، ہماری سکیورٹی فورسز، اور الحشد الشعبی کی افواج۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین