Code : 1743 9 Hit

ہندوستان میں خطرناک بس حادثہ؛29 افراد ہلاک

نئی دلی کے قریب مسافر بس بےقابو ہوکر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 29 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کے دار الحکومت دلی سے لکھنو جانے والی مسافر بس یومانا ایکسپریس  ہائی وے پر بےقابو ہوگئی اور 50 فٹ کی اونچائی سے ایک نالے میں جاگری جس سے بس میں سوار 29 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 17 کے قریب زخمی ہوئے،مقامی ذرائع کے مطابق سفر کے دوران بس کی رفتار تیز تھی اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی جس سے حادثہ پیش آیا،واضح رہے کہ بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے،افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے رابطہ کر رہی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम