Code : 2053 9 Hit

افغانستان سے مکمل طور پر فوجی انخلاء نہیں ہوسکتا:ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی فوج کی کچھ تعداد افغانستان میں رہے گی۔

ولایت پورٹل:فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طالبان کے ساتھ 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کر لیتا ہے تو بھی امریکی افواج وہاں موجود رہیں گی کیونکہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کرکے 8,600 کیا جا رہا ہے، اس وقت افغانستان میں تقریباً 14 ہزار امریکی سروس ممبرز موجود ہیں، جن میں سے 5 ہزار شورش کی  روک تھام کے لئے کاروائیوں میں مصروف ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम