Code : 3797 7 Hit

امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی عراق اسمگلنگ

امریکی افواج کے 30 ٹینکوں اور ٹرکوں نے شام کے تیل کا کچھ حصہ عراق میں اسمگل کیا ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بدھ کی شام کو اطلاع دی کہ امریکی فوج نےشام کے تیل کا ایک حصہ عراق میں اسمگل کیا ہے۔
سانا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپوٹ دی ہے کہ امریکی فوج کے تیل سے بھرےہوئے درجنوں ٹینکروں کا قافلہ شام سے عراق روانہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، یہ قافلہ ، جس کی "ہامر" نامی امریکی فوجی گاڑیوں کے ذریعے حفاظت کی جارہی تھی، گذشتہ رات عراق روانہ ہوا۔
ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے  کہ ایندھن سے بھرے ہوئے یہ ٹینکر شام کے الجزیرہ کے علاقے سے چوری کیے گئے ہیں۔
یادرہے کہ اس قبل بھی گذشتہ ماہ کی 11 تاریخ کو  امریکی فورسز نے الولید غیر قانونی کراسنگ کے راستے 50 ایندھن کے ٹینکروں کو عراق میں اسمگل کیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین