Code : 4085 10 Hit

فلسطین سے لبنان تک زخم ایک ہی ہے؛فلسطینیوں کا لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں نے آج لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جنہوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام اور اس کے نظریات کی حمایت کی ہے۔

ولایت پورٹل:انٹر ریجنل اخبار القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ میں المناک دھماکے کے بعد لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے غزہ کی پٹی میں مقیم درجنوں فلسطینیوں نے بدھ کی شام ریلی نکالی، وسطی غزہ میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی دعوت پر نکالی جانے والی اس ریلی میں شریک ہونے والے افراد نے لبنان اور فلسطین کے جھنڈےاٹھا رکےتھے نیز لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے لگے ہوئےپلے کارڈز ہاتھوں میں لے رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ بیروت  دھماکے کے متاثرین پر خدا رحمت نازل کرے ، فلسطین سے لبنان تک  زخم ایک ہی ہے ، بیروت حوصلہ رکھو ۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ریلی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج لبنان میں بیروت کی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک واقعے کے میں اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے زور دے کر کہاکہ یہ ریلی لبنانیوں سے ہماری وفاداری کا اعلان کرنے کے لئے ہے جو ہماری قوم اور مسئلۂ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب ہم حماس کی تمام تر طاقت اور استعداد لبنان کو دے رہے ہیں تاکہ اس ملک کے عوام جن کو ہم اپنے عوام کی طرح سمجھتے ہیں ، اس سانحے سے باہر آسکیں۔
قاسم نے لبنان اور فلسطین کے مابین برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس تکلیف دہ بحران سے نکلنے کے لئے لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، حماس کے ترجمان نے دنیا کے تمام ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کو درپیش بحران پر قابو پانے میں اس ملک کی مدد کریں، غزہ میں فلسطینیوں نے بیروت دھماکے کے متاثرین کے لئے خون کا عطیہ بھی دیا۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین