دنیا مسئلہ فلسطین کو حل نہیں کر سکی:اقوام متحدہ

مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نے اعلان کیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان موجودہ جنگ بندی کے نفاذ کی ذمہ داری سب کو اٹھانی چاہیے۔

ولایت پورٹل:مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر تھور ونس لینڈ نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان موجودہ جنگ بندی کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں کی ذمہ داری لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ایسا عمل شروع  کرنے میں ناکام رہی جس میں اصل مسائل کو حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ صیہونیوں کا قبضہ اب بھی قبضہ جاری ہے ،فلسطینی زمینوں کا مسئلہ، شہر قدس کی حیثیت اور غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان تعلقات کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان مسائل کو صحیح طریقے سے حل نہیں گیا ہے اور اگر اگے چل کر بھی ان سے نمٹا نہیں گیا تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ ہم کشیدگی میں مستقل اضافے کی صورت حال سے دوچار ہوجائیں گے۔
 ونس لینڈ نے یہ بھی واضح کیا کہ فلسطینی فریق کے پاس ایک مسئلہ اور ایک چیلنج ہے اور اس مسئلے کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں میں اختلافات ہیں،آخر میں انہوں نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے کسی ایسے راستے کا تعین کیا جائے جو بتدریج کافی حد تک مسائل کو حل کر سکے، میرے خیال میں یہ ممکن ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین