Code : 2497 29 Hit

عالمی برادری فلسطینیوں کو انصاف دلائے:حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادی سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے عالمی دن کو صیہونی غاصبانہ قبضے کی مخالفت میں عالمی حمایت حاصل کرنے اور مسئلۂ فلسطین کی منصفانہ حمایت کے لئے ایک موقع بنا دیں۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی اظہار  یکجہتی دن کو عالمی سطح پر صہیونی غاصب حکومت کا مقابلہ کرنے اور مسئلۂ فلسطین کی منصفانہ طور پر حمایت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے،حماس نے اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن ، فلسطین سے متعلق بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے،فلسطینیوں کو انصاف ملنا چاہیے اور بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام پر صیہونی عہدہ داروں کو سزا ملنا چاہیے،قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے29 نومبر 1947کو ایک قرار داد پاس کی تھی جس میں آج کے دن کو فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی سطح پر اظہار یکجہتی کے طور پرمنایا جاتا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम